جعلی دستاویزا ت پربوسنیا جانیوالے2مسافرگرفتار 

جعلی دستاویزا ت پربوسنیا جانیوالے2مسافرگرفتار 
کیپشن: 2 passengers going to Bosnia arrested on fake documents

ایک نیوز:ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر بوسنیاجانیوالے2مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پہلے عمرہ کی غرض سے سعودی عرب گئے ۔جعلی دستاویزات پر سعودی عرب سے بوسنیا جانے کی کوشش کی ۔ملزمان زین العابدین،محمد اختر بین الاقوامی پرواز سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے ۔ملزمان پاسپورٹس کی ٹیمپرنگ میں بھی ملوث ،جعلی ویزے کے صفحات پھاڑ دیئے تھے ۔

ملزمان کا ابتدائی تفتیش میں کہنا تھاکہ سعودی عرب میں رہائش پذیرایجنٹ سے مذکورہ ویزے حاصل کئے تھے ،دوران تلاشی ملزمان کے موبائل فون سے بوسنیا کے ایئر ٹکٹس برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیاگیاہے۔