ایک نیوز: گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت تک دو اوورز کم پھینکے تھے جس کے باعث پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلطی کو تسلیم اور جرمانے کی سزا کو قبول بھی کیا۔