ایک نیوز: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سیشن جج کے حکم پر درخشاں تھانے پر چھاپہ مارا اور حبس بے جا میں رکھے گئے تین افراد کو بازیاب کرالیا۔ بازیاب ہونے والے شہریوں کی شناخت وارث جھکرانی،افی اور شعیب میرانی کے نام سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواستگزار کے وکیل نے بتایا ہے کہ پولیس نے تینوں افراد کو ڈیفنس سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس تینوں شہریوں کے اہلخانہ سے رہائی کے لیے 25 لاکھ روپے رشوت مانگ رہی تھی۔
عدالتی بیلف نے بتایا کہ تینوں شہریوں کی روزنامچے میں کوئی انٹری موجود نہیں تھی۔
درخواست رحیم بخش کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ایس ایچ او تھانہ درخشاں کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔