طورخم: پاکستان سے واپس جانے والے افغان بچوں میں گرم کپڑے، جوتے تقسیم

Nov 05, 2023 | 14:30 PM

ایک نیوز: پاکستان سے واپس جانے والے افغان بچوں میں طورخم میں موسم سرما کی مناسبت سے گرم ملبوسات اور جوتے تقسیم کیے گئے ہیں۔ 

پاکستان سے افغانستان جانے والے غیرقانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم سرما کی آمد آمد پر پاکستان میں موجود فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مند افراد میں طورخم پے خوراک اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔ 

بچوں کو کیمپ میں قیام اور دوران سفر سرد موسم سے حفاظت کیلئے جوتے اور گرم ملبوسات تقسیم کیے گئے۔ جانے والے افغان شہروں اور بچوں کے والدین نے اس عمل کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ 

سول انتظامی نے یہ سامان انسانی ہمدردی کے تحت تقسیم کیا۔ خیبرپختونخوا حکومت اور سیکیورٹی ادارے اور سول انتظامیہ دن رات آنے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے جوش و جذبے سے کام کر رہے ہیں۔ اس بات کا دھیان رکھا جا رہا ہے کہ ان فلاحی سرگرمیوں میں کوئی کسر نہ رہے۔

مزیدخبریں