سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں

Nov 05, 2023 | 14:10 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان حماس رہنماوں سے اہم ملاقاتوں کے لئے قطر پہنچ گئے,جہاں وہ قطر اور ترکیہ کا دورہ کررہے ہیں،حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ اور سابق حماس سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل حماس لڑائی کا معاملہ،جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے حماس کی قیادت سے رابطے کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن حماس رہنماوں سے اہم ملاقاتوں کے لئے قطر پہنچ گئے،مولانا فضل الرحمن قطر اور ترکیہ کا دورہ کریں گے،مولانا فضل الرحمان گزشتہ رات نجی دورہ پر قطر کیلئے روانہ ہوئے تھے جہاں چار روز قیام کریں گے۔مولانا فضل الرحمن حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سابق سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر حماس قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے حالیہ دنوں میں اپنے بڑے جلسے میں حماس قیادت کو ویڈیو خطاب بھی کرایا تھا ،مولانا فضل الرحمن ترکیہ اور قطر کی حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے،تاکہ جنگ بندی کرائی جاسکے،مولانا فضل الرحمن غزہ میں پھنسے مظلوم فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بھی عرب ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن پاکستانی عوام کی طرف سے فلسطینوں کی مدد پہنچانے کے طریقہ کار پر حماس اور عرب ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے ،مولانا فضل الرحمن پہلے پاکستانی رہنما ہیں جو اسرائیل حماس تنازعہ میں کردارادا کرنے خلیجی ممالک کے دورے پر گئے ہیں،مولانا فضل الرحمن جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات قطر روانہ ہوئے،مولانا فضل الرحمن کے دورے کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خفیہ رکھا جارہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ترکیہ لبنان یا مصر کے کسی علاقے میں غزہ متاثرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کرسکتے ہیں،مولانا فضل الرحمن گیارہ نومبر کو وطن واپس آئیں گے۔

مزیدخبریں