اسموگ کی روک تھام: پنجاب حکومت کا بھارت کو خط لکھنے کا فیصلہ

Nov 05, 2023 | 13:10 PM

ایک نیوز: آلودگی اسموگ کی روک تھام کے لیے حکومت پنجاب نے بھارت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے اس حوالے سے حکومت پنجاب کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی پنجاب کے علاقوں میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، گوگل امیجز سے بھارت میں فصلوں کی باقیات کو لگنے والی آگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

محکمے کے مطابق بھارت کے شہر جالندھر،لدھیانا میں سب سے زیادہ آگ لگائی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں لاہور ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنرز ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں۔

ڈی جی تحفظ ماحولیات پنجاب ظہیر عباس ملک نے کہا کہ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھنے کی بڑی وجہ بھارت ہے، پنجاب میں آلودگی پھیلانے والے عناصر کو تو روکا جا سکتا ہے لیکن بھارت سے آنے والی ہواؤں کو نہیں، لہذا بھارت کو خط لکھ کر اس پر اسموگ کی روک تھام کےلیے دباؤ ڈالا جائے۔

مزیدخبریں