ایک نیوز:ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ حماس نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔
ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے طوفان الاقصیٰ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دم خم والی ہے، آج عالمی استعمار نے سمجھ لیا پاکستان کو قرضوں میں جکڑ کر ہم نے کمزور کر دیا، حکومت پاکستان فلسطینیوں کی عملی مدد کا اعلان کرے۔
سعد رضوی نے کہا کہ ہم اعلان کرتے ہیں گریٹر اسرائیل کے راستے میں رکاوٹ بنیں گے، اس وقت قبلہ اول کے تحفظ کا وقت ہے، اس وقت دشمن کیلئے پاکستان کو اللہ کی دی ہوئی طاقت دکھانے کا وقت ہے، ہم فلسطین کیلئے تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کو تیار ہیں۔
ٹی ایل پی کے سربراہ نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ سن لیں آپ کے مشن کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں۔
راولپنڈی میں تحریک لبیک پاکستان نے طوفان اقصی مارچ کا فیض آباد سے آغاز ہوا مارچ میں شرکت کیلئے ٹی ایل پی کارکنان کی بڑی تعداد فیض آباد پہنچی ۔