ایک نیوز:عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں،مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ کے لئے امیدواروں کا درخواستیں جمع کروانے کا پانچواں روز ،درخواست جمع کروانے کا سلسلہ 10نومبر تک جاری رہے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے لاہور میں مرکزی پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں دوخواست وصول کی جا رہی ہیں،پارٹی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے لئے ایک لاکھ روپے ٹکٹ فیس مقرر کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی کے امیدوار کیلئے 2 لاکھ روپے ٹکٹ فیس مقرر کی گئی ہے۔مخصوص نشستوں کے امیدواروں کو بھی یہی فیس ادا کرنا ہو گی۔