مانسہرہ میں پی ٹی آئی کااسٹیج اکھاڑدیاگیا

Nov 05, 2023 | 10:16 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کا این او سی مسترد کردیا جس کے بعد جلسہ گاہ میں لگایا پی ٹی آئی کا اسٹیج اکھاڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے آج مانسہرہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کے لئے ڈی پی او اور متعلقہ تھانے کو درخواست دی گئی تھی، تاہم گزشہ روز ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے این او سی مسترد کردیا۔

ڈی سی مانسہرہ کے مطابق پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن سیکورٹی کے پیش نظرمنسوخ کیا گیا ہے، تھانہ سٹی مانسہرہ نے سیکیورٹی کلئیرنس نہیں دی تھی جس پر ڈی پی او مانسہرہ نے بھی تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت کو جلسہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب ڈی سی مانسہرہ کے حکم پر ضلع بھر میں جلسے جلوسوں پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے اور مختلف مقامات پر پولیس کے ناکے لگادیئے گئے ہیں تاکہ جلسہ گاہ کی جانب آنے والے قافلوں کو منتشر کیا جاسکے۔

 پولیس نے تحریک انصاف کی جانب سے کنونشن کے لیے بنایا گیا اسٹیج بھی اکھاڑ دیا ہے اور جلسہ گاہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں اورعہدیداروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تھانہ سٹی پولیس کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کو گزشتہ روز ڈی پی او اور ڈی سی کے احکامات اور سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا گیا تھا، تاہم تمام تر صورتحال کے باوجود بھی تحریک انصاف کی جانب سے آج ورکرز کنونشن کے انعقاد پر بضد تھی، جس پر پولیس نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈی پی او مانسہرہ کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لئے کارروائی کی۔

مزیدخبریں