لیسکو کاچھٹی کے روز بھی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،37افراد گرفتار

Nov 05, 2023 | 09:43 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لیسکو کی جانب سے چھٹی کے روز بھی انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث37افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ ریجن بھر میں 244کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔156ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو ئیں،پکڑے جانے والے کنکشنز میں 10 کمرشل،3 زرعی اور231 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو چھ لاکھ انہتر ہزار اکہتر یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں،24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت ایک کڑورسولہ لاکھ ستاون ہزاردو سو چونتیس روپے ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں ملزم کو500000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،پینوراما سنٹر میں ملزم کو250000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، سندرکے علاقے میں بجلی چورکو 206109 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،سندر کے ہی علاقے میں کنکشن کو 205609 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،اعدادو شمار کے مطابق 58 روزسے جاری مہم کے دوران اب تک11873ملزمان کو گرفتار کیا گیا،مجموعی طور پر23713کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،23474کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،22625درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، بجلی چوروں کو اب تک چار کروڑ باون لاکھ بارہ ہزار پانچ سو نو یونٹس چارج کئے گئے ہیں،یونٹس کی مالیت ایک ارب اکانوے کروڑ اکسٹھ لاکھ چوبیس ہزار دو سو پانچ روپے ہے۔

مزیدخبریں