کوئٹہ:غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن، 620افرادگرفتار

Nov 05, 2023 | 09:26 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے620 افراد گرفتار کرلیے گئے ۔

پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن سے 116، قائد آباد ڈویژن سے 62 ، صدر ڈویژن سے  323اور سریاب ڈویژن سے 119افغان باشندے گرفتار کیے گئے ہیں۔ 

کوئٹہ سے گرفتار ہونےوالے تمام غیرملکی تارکین وطن کو ملک بدرکرنے کے لئے چمن روانہ کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد چمن سے 477خاندانوں کے  5246افراد کوافغانستان بھیج دیاگیا ، واپس جانے والوں میں 1717مرد، 1367خواتین اور 2162بچے شامل ہیں ۔

مزیدخبریں