شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری ٹریفک کے لئے بند

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری ٹریفک کے لئے بند
کیپشن: شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری ٹریفک کے لئے بند

ایک نیوز: شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک بھی بند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری موٹر وے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری دھند کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور گردونواح میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔