ایک نیوز :فاسٹ بولر نسیم شاہ کے والد کے نے اپنے بیٹے کی انجری سے متعلق بتایا کہ وہ دو سے تین ماہ میں ٹھیک ہوجائے گی اور تین ماہ بعد نوجوان کھلاڑی قومی ٹیم میں بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ کے والد مظفر شاہ نے بتایا: ’ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ نسیم تین مہینے بعد ٹیم میں واپس آ جائیں گے اور اپنی پریکٹس وغیرہ شروع کریں گے۔ اور تین مہینے بعد وہ قومی ٹیم میں دوبارہ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’نسیم شاہ کو بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا جنوں کی حد تک شوق تھا اور رات کو کرکٹ سے لیٹ آنے پر مجھ سے کئی مرتبہ مار بھی کھا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’یہی جنونی شوق نسیم شاہ کو قومی کرکٹ ٹیم تک لے گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’نسیم شاہ پڑھائی میں بھی اچھے تھے لیکن ان کو کرکٹ کا شوق حد سے زیادہ تھا اور میٹرک کے بعد تمام تر توجہ کرکٹ کو ہی دی۔