اسرائیلی وزیر اعظم کا حسن نصراللہ کو جواب

Nov 05, 2023 | 04:11 AM

ایک نیوز : اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حزب اللہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غلطی کی حزب اللہ کو سوچ سے بڑھ کر قیمت چکانا پڑے گی۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غلطی کی آپ کو ایسی قیمت چکانی پڑے گی جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں حزب اللہ کو غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرنا چاہیے۔ امریکہ اس تنازع کو لبنان تک پھیلا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا۔
اس سے قبل حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اسرائیلی کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے لبنان پر حملہ کیا تو وہ اس کی سب سے بڑی حماقت ہو گی۔ سرحد پر کشیدگی کا انحصار اسرائیلی رویئے پر منحصر ہے۔حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ تمام آپشنز میز پر ہیں اور کسی بھی وقت اس پر عمل کیا جا سکتا ہے۔ حماس کو ختم کرنا ایک ناقابل حصول مقصد ہے۔حسن نصر اللہ نے عرب اور اسلامی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ پر تباہ کن فوجی حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک حماس یرغمال بنائے گئے افراد کو رہا نہیں کر دیتا۔

مزیدخبریں