موٹروے پولیس نے اہم ہدایات جاری کردیں

Nov 05, 2023 | 03:07 AM

ایک نیوز :لاہور ملتان موٹروے ایم ٹو، لاہور سے شیخوپورہ اور ایم تھری کو فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے عارضی طور پر بند کرنا پڑا تاہم کچھ دیر بعد حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد دونوں موٹرویز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہناہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ روڈ یوزرز گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کر یں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،مزید معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130پر رابطہ کریں ۔

مزیدخبریں