ایلون مسک نے کنٹرول سنبھالتے ہی سابقہ گرل فرینڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ختم کردیا

Nov 05, 2022 | 22:49 PM

ایک نیوز نیوز: گزشتہ دنوں ہی ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا ہے اور کئی اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

ایسے میں خبریں سامنے آئی ہیں کہ مسک کی جانب سے کنٹرول سبنھالنے کے بعد ان کی سابقہ گرل فرینڈ امبر ہرڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ غائب ہوگیا ہے۔ ہالی وڈ اداکارہ طویل عرصے سے ٹوئٹر پر غیر فعال تھیں تاہم ایلون مسک کے ٹوئٹر کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کے بعد ان کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امبر نے ٹوئٹر اکاؤنٹ خود ہی ختم کیا ہے تاہم ان کے دیگر فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ موجود ہیں جن پر لاکھوں فالوورز ہیں۔

اکاؤنٹ بند ہونے یا ختم کیے جانے سے متعلق اداکارہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ایلون مسک اور اداکارہ امبر ہرڈ قریبی دوست رہے ہیں اور دونوں کا معاشقہ 2 سال رہا۔ 

مزیدخبریں