کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گیس دھماکا، ماں بیٹی جاں بحق،متعدد زخمی

Nov 05, 2022 | 22:30 PM

ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دھماکا ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گلستان جوہر کے بلاک 11 کے ایک فلیٹ میں گیس لیکیج دھماکا ہوا ہے۔جس کے نتیجہ میں ماں بیٹی جاں بحق ہوگئی ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فلیٹ میں ہونے والے گیس دھماکے سے ایک ماہ کے بچے سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی نجی ہسپتال اور سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق گیس لیکیج دھماکے سے تین فلیٹوں کونقصان پہنچا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ بھی طلب کرلی گئی ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکا فلیٹ میں گیس بھرنے کے باعث ہوا۔ 

مزیدخبریں