اسلام آباد: غریب محنت کش کی سنی گئی، پولیس نے نئی موٹرسائیکل دے دی 

اسلام آباد: غریب محنت کش کی سنی گئی، پولیس نے نئی موٹرسائیکل دے دی 
کیپشن: Islamabad: The poor worker was heard, the police gave a new motorcycle

ایک نیوز نیوز: گزشتہ شپ فیض آباد میں پی ٹی آئی مظاہرین نے 2 پولیس اہلکاروں سمیت ایک غریب محنت کش کی موٹرسائیکل نذر آتش کردی تھی۔ غریب نوجوان کی دہائیاں بھی کسی کام نہ آسکی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی کارکنان نے فیض آباد کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ جہاں مظاہرین کی جانب سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت ایک غریب محنت کش کی موٹرسائیکل نذرآتش کردی گئی تھی۔ 

غریب نوجوان دہائیاں دیتا رہا لیکن کسی نے اس کی ایک نہ سنی۔ تاہم اب محنت کش نوجوان کی سنی جاچکی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے نوجوان کو نئی موٹرسائیکل خرید کردے دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ اور سی ای او ہینڈز این جی او فیصل جمیل نے اشتیاق کو ایک نئی موٹرسائیکل دی ہے۔ 

یاد رہے کہ نوجوان کا نام اشیاق ہے اور وہ نویں جماعت کا طالب علم ہے جو کہ بائیکیا کے ساتھ موٹرسائیکل چلا کر اپنے گھر اور تعلیم کا خرچہ اٹھاتا ہے۔