نازیبا حرکات ،4اداکاراؤں پر پابندی عائد کردی گئی 

Indecent behavior, ban imposed on 4 actresses
کیپشن: Indecent behavior, ban imposed on 4 actresses

ایک نیوز نیوز : سٹیج پر نازیبا حرکات کی وجہ سے 4 فنکاراوں پر پابندی لگا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ہنی شہزادی ،شیزہ بٹ ،مسکان خان اور صنم خان پر پنجاب بھر میں پرفارمنس پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔چاروں اداکاراؤں پر2 ماہ کی پابندی لگائی گئی ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق چاروں اداکار ائیں پنجاب میں کہیں بھی پرفارم نہیں کر سکیں گی۔ چاروں اداکاراوں کیخلاف غیراخلاقی پرفارمنسز کی شکایت موصول ہوئی تھیں۔ شکایت کے بعد انکوائری کی گئی اور محکمہ داخلہ نے چاروں فنکاراوں کو پنجاب بھر کے تھیٹر ڈراموں میں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔