صدرنے حکومت اور اپوزیشن میں ثالثی کی پیشکش کردی

Nov 05, 2022 | 21:18 PM

ایک نیوز نیوز :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بار پھرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ۔
تفصیلات کےمطابق صدر عارف علوی اور خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے شوکت خانم ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی عیادت کی۔اس موقع پرصدر مملکت نے کہا کہ عمران خان پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتےہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاسی جماعتوں میں ثالثی کیلئے تیار ہوں۔ صدر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے پاکستان ایک بہت بڑے بحران سے بچ گیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت عوام کے آئینی بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے، ہر شہری کو، جس میں پرامن اجتماع کا حق، زندگی اور آزادی کی حفاظت، اظہار رائے کی آزادی کا حق شامل ہے۔

مزیدخبریں