فیض آباد حالات کشیدہ ہونے کا خدشہ، پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا

Nov 05, 2022 | 19:14 PM

ایک نیوز نیوز: فیض آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر ایف سی اور پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیض آباد کے مقام پر پولیس اور ایف سی اہلکار پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ایف سی کے 300 اہلکار فیض آباد کے مقام پر موجود ہیں اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی ٹیمیں بھی فیض آباد کے مقام پر موجود ہیں۔ دو بکتر بند گاڑیاں اور واٹر واٹرکینن کی گاڑی  بھی   فیض آباد پل کے اوپر پہنچا دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق مری روڈ کے اوپر پنجاب پولیس کے کچھ نوجوان موجود ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فیض آباد کے مقام پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں