ایک نیوز نیوز :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیاجس کے بعد دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی تاہم انکے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 18، دھننجایا ڈی سلوا 9، چارتھ اسالنکا 8، بھانوکا راجا پاکسے اور کپتان داسن شناکا بناکر نمایاں رہے۔انگلش بالرز کی جانب سے عادل رشید، سیم کرن، بین اسٹوکس، کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ، آسٹریلیااور انگلینڈ کے سات سات پوائنٹس ہیں۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ رٹ ریٹ بہتر ہونے کی بنیاد پر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرگیا جبکہ آسٹریلیا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔