تحریک انصاف کی مرکزی قیادت شہید معظم گوندل کے گھر پہنچ گئی

Nov 05, 2022 | 17:46 PM

ایک نیوز نیوز : تحریک انصاف کی مرکزی قیادت لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کے گھر پہنچ گئی۔
تفصیلات کےمطابق فواد چودھری ، حماد اظہر اورز لفی بخاری نے مقتول کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔معظم گوندل کے بچے بھی فاتحہ خوانی میں شریک ہوئے، پی ٹی آئی کی قیادت نے بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اور سر پر پیار دیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں جواں سال موت کا صدمہ ہے۔ پسماندگان اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کرتے ہیں۔پی ٹی آئی قیادت کا کہنا تھا کہ انتہائی دکھ اور کرب والا معاملہ ہوا ہے ، اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔صوبائی وزیر اختر ملک سمیت سابق ناظم فیاض احمد چٹھہ بھی مقتول کے گھر پہنچے۔اس موقعے پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ معظم گوندل پورے پاکستان کی آن ہے۔فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپے کی رقم مقتول کے ورثاء کو دی جائے گی۔

مزیدخبریں