وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دیدی

Nov 05, 2022 | 17:10 PM

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے اہم عہدے پر تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ بتایا گیا ہے کہ سعدیہ قاضی کو ناروے میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسی طرح صائمہ سید کو سینیگال میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ابرار ہاشمی کو نیپال میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنے کی منظوری مل گئی۔ مراد وزیر کو بارسلونا میں پاکستان کا نیا قونصل جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ خلیل باجوہ کو ٹورنٹو میں نیا قونصل جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ دفترخارجہ میں تعینات ڈی جی کاؤنٹر ٹیررازم عاصم علی خان کو لاس اینجلس میں نیا قونصل جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی گئی اور آفتاب چوہدری کو ہویسٹن میں نیا قونصل تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مزیدخبریں