ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ

Nov 05, 2022 | 16:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان میڈیکل کمیشن کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ہونے والے ٹیسٹ اپنی مقررہ تاریخ کو ہی ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن  نے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے 13 نومبر کو ٹیسٹ کا اعلان کیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ٹیسٹ ملتوی ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

داخلہ ٹیسٹ ملتوی ہونے کی خبروں پر پاکستان میڈیکل کمیشن  کا کہنا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ مقررہ تاریخ 13 نومبر  پر ہی ہوں گے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن  نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ٹیسٹ ملتوی ہونے کی خبریں جعلی ہیں، طلباء من گھرٹ اور جھوٹی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

مزیدخبریں