ایک نیوز نیوز: پاکستان نے دوسری مرتبہ فارمیوو ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیت لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں کھیلا گیا آن لائن ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ 2022 پاکستان کے 16 سالہ علی سلیمان نے جیت لیاہے۔ پوائنٹس کی بنیاد پر بھارتی کھلاڑی مادھو کامتھ Madhav Kamath دوسری اور پاکستانی ہی کے حشام ہادی خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ فارمیوو گیسٹ ہاس میں کھیلے جانے والے والے فائنل میں ٹاپ 10کھلاڑیوں نے 14 گیمز کھیلے ہیں۔ علی سلمان نے 10 گیمز جیتنے کیساتھ ساتھ 850 کے اسپریڈ اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
بھارت کے مادھو گوپال کامتھ نے بھی 9 گیمز جیتے اور 800 اسپریڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان کے حشام ہادی خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوائنٹس کے اعتبار سے پاکستانی ٹیم پہلے نمبر پر رہی۔پاکستان نے چوتھی بار ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کے 86 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
ڈائریکٹر یوتھ پروگرام پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن طارق پرویز نے انعامات تقسیم کرتے ہوئے خطاب کیا اور کہا کہ یہ ٹورنامنٹ نہایت غیر متوقع رہا ہے۔ جس میں سری لنکا اور بھارتی کھلاڑی شروع سے حاوی رہے لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے آخری رانڈز میں اپنی کارکردگی دکھاتے ہوئے کھیل میں واپس آئے اور چیمپین شپ اپنے نام کرلی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر فارمیوو منصور علی خان کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ پاکستان میں ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔یہی وجہ ہے کہ اسکریبل جیسے ذہنی کھیلوں کا فروغ ان کی اولین ترجیح رہا ہے۔