عمران خان پر حملہ کیس:وزیرآباد سے ایک اورشخص گرفتار

Nov 05, 2022 | 13:05 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں پیش رفت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے وزیرآباد سے مزید ایک شخص کو حراست میں لے لیا جو حملہ آور نوید کا قریبی عزیز ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور نوید نے حملے سے قبل موٹر سائیکل اس شخص کی دکان پر کھڑی کی تھی، نوید موٹرسائیکل پر گرفتار شخص کی دکان تک پہنچا تھا جہاں موٹرسائیکل کھڑی کرکے پیدل لانگ مارچ ریلی تک پہنچا تھا۔

 ریلی میں پہنچنے کے بعد عمران خان کا کنٹینر دیکھتے ہی نوید نے حملہ کردیا۔ گرفتار شخص سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں اب تک زیر حراست افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں