ویڈیو: عمران خان کی حملہ ناکام بنانے والے ابتسام حسن سے ملاقات،کیا وعدہ کیا؟

عمران خان کی حملہ ناکام بنانے والے ابتسام حسن سے ملاقات،کیا وعدہ کیا؟
کیپشن: عمران خان کی حملہ ناکام بنانے والے ابتسام حسن سے ملاقات،کیا وعدہ کیا؟

ایک نیوز نیوز: سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے حملہ ناکام بنانے والے ابتسام حسن سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب عمران خان نے حملہ ناکام بنانے والے ابتسام حسن سے شوکت خانم اسپتال میں  ملاقات کی ہے۔

عمران خان نے ابتسام کو اس کی شرٹ پر اپنا آٹوگراف بھی دیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تم پاکستان کے ہیرو ہو، تم نے بڑی دلیری دکھائی ہیں۔

اس پر ابتسام کا کہنا تھاکہ آپ ہیرو ہیں، امی مجھ سے بڑی آپ کی سپورٹر ہیں، دو ہفتے قبل انہیں دل کا اٹیک بھی ہوا تھا تو یہ دو دن بڑی  مشکل سے گزرے ہیں، آپ وزیرآباد آئیں۔

اس پر عمران خان نے کہا کہ میرا سب کے سامنے وعدہ ہے، جب بھی وزیرآباد آیا تو آپ کے گھر آؤں گا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-05/news-1667631399-8196.mp4

واضح رہے کہ وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

اس دوران ایک نوجوان نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی تھی۔