ننکانہ صاحب جانے والی سکھ اسپیشل ٹرین حادثے کا شکار

Nov 05, 2022 | 11:29 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  حیدر آباد سے ننکانہ صاحب آنے والی سکھ اسپیشل  ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-11-05/news-1667629515-6467.jpeg
رپورٹ کے مطابق  سکھ اسپیشل ٹرین حیدر آباد سے ننکانہ صاحب آرہی تھی جب   بوگیاں اترنے کا واقعہ پیش آیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-05/news-1667629509-1967.mp4

سکھ اسپیشل ٹرین کی 9 بوگیاں شورکوٹ اور پیر محل اسٹیشن کے درمیان 7 بج کر 55 منٹ پر پٹری سے اتر ی جس پر فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-05/news-1667629497-3119.mp4

ترجمان کا کہنا ہے کہ بیشتر مسافروں کو ٹرین کے پہلے حصے میں ایڈجسٹ کر کے 09:55 پر ننکانہ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-05/news-1667629506-2188.mp4

بقیہ مسافروں کی روانگی کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  بوگیاں اتارنے کے واقعہ میں  کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-05/news-1667629500-3560.mp4

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ  ریسکیو  ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔  ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-05/news-1667629503-3369.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-05/news-1667629519-9883.mp4

مزیدخبریں