حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے: شیخ رشید

Nov 05, 2022 | 10:37 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے۔

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ عمران خان کا مرکزی ملزم ویڈیو بیان ایسے دے رہا ہے جیسے وہ پولیس نہیں سٹوڈیو میں بیٹھا ہے، سیاست کا پریشر ککر کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پیڑول پر 50 روپے تک لیوی بڑھوا دی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑواناچاہتی ہے جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جیسا دہشتگرد ہو اُس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ 

دوسری جانب سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اولاد نہیں اسکولز اور کالجز میں پڑھنے والی بچیاں میری اولادیں ہیں۔وقار النساء یونیورسٹی پر ایک ارب روپے خرچ کیا ہے۔میں نے اپنے کالج کو میڈیکل یونیورسٹی بنایا ہے۔طالبات یونیورسٹیوں میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ ایک ایک پودا بھی لگائیں۔جس گھر کی بیٹی پڑھی لکھی ہوگی اس گھر کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔افسوس ہے ہمارے شہر میں لڑکے پیچھے رہ گئے تعلیم میں لڑکیاں آگے نکل گئیں۔ہم نے راولپنڈی میں چار یونیورسٹیاں بنائی۔

شیخ رشید نےمزید کہا کہ ملک کی بدنصیبی ہے کہ یہاں عوام کو اداروں سے لڑوایا جارہا ہے۔ عمران خان راولپنڈی ضرور آئے گااور دنیا کا بڑا اجتماع ہو گا،ایف آئی آر میں دیر سویر ہوجاتی ہے مقدمہ درج ہوجائے گا۔میں عدلیہ اور فوج کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا۔ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہونگا، عمران خان قوم کی آواز ہے ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

مزیدخبریں