محمد حفیظ نے لاہور قلندر کو خیر آباد کہہ دیا

لاہور قلندرز کے ساتھ میرا چار سالہ سفر یہی ختم ہوتا ہے۔
کیپشن: لاہور قلندرز کے ساتھ میرا چار سالہ سفر یہی ختم ہوتا ہے۔

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ کے 4 سیزن لاہور قلندر کے ساتھ کھیلنے کے بعد اس سفر کے اختتام کا اعلان کردیاہے۔

رپورٹ کے مطابق  ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے محمد حفیظ نے لکھا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ میرا چار سالہ سفر یہی ختم ہوتا ہے۔

محمد حفیظ نے چار سالوں  کے دوران ٹیم کی  کامیابی اور سیکھنےپر لاہور قلندر کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں ان خوبصورت یادوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کامران اکمل  نےبھی  پشاور زلمی کے ساتھ اپنے 7 سالہ  سفر کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔