کینیڈا اگلے 3 سالوں میں 14 لاکھ امیگرینٹس کو شہریت دے گا

Nov 05, 2022 | 10:09 AM

ایک نیوز نیوز: کینیڈا اگلے تین سالوں میں 14 لاکھ امیگرنٹس کو خوش آمدید کہے گا۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے امیگریشن کے وزیر سین فریزر نے آئندہ تین برسوں میں تقریباً 14 لاکھ تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا دیکھیے، سادہ سی بات ہے۔ ہمیں مزید لوگوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کینیڈا 2023 میں 465,000 نئے مستقل باشندوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہے گا۔ 2024 میں چار لاکھ پچاسی ہزار جبکہ 2025 میں پانچ لاکھ مزید افراد کو مستقبل رہائش دے گا۔

کینیڈا کے اس اقدام کا بنیادی مقصد تمام محکموں میں ملازمتوں کی موجودہ کمی کو پورا کرنا ہے۔ کینیڈا کے مختلف محکموں میں ہزاروں آسامیاں خالی ہیں، جنھیں پُر کرنا باقی ہے۔

مزیدخبریں