ایک نیوز نیوز: پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے آئندہ تعلیمی سال کے لیے یکساں نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
رپورٹس کے مطابق دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک یکساں نصاب کا نفاذ آئندہ تعلیمی سال سے ہوگا۔
یکساں نصاب کا اطلاق تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں اور مدارس پر بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ یکساں نصاب تعلیم کو رول بیک کرنےمیں اعلیٰ سیاسی شخصیت نے مداخلت کی تھی۔ سیاسی شخصیت نے ایم ڈی بورڈ کو گھر پر بلا کر میٹنگ کی۔ 6 ویں سے 8 ویں جماعت تک پرانا سلیبس شائع کرنے کا پروگرام تشکیل دیا گیا تھا۔ ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ نے پبلشرز کو پرانا نصاب شائع کرنے کا عندیہ دے دیاتھا۔ الاٹ کردہ مسودوں کو فوری طور پر واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔ نئی حکومت آنے کے بعد ایک سیاسی شخصیت ٹیکسٹ بک بورڈ سے رابطے میں تھی۔