ایک نیوز نیوز :تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو گولی لگ گئی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر زخمی ہوگئے۔راجہ اظہر کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کی ٹانگ میں گولی لگی ہےاور انہیں طبی امداد دے دی گئی ہے۔جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق راجہ اظہر کے بائیں ٹخنے میں گولی لگی ، راجہ اظہر کی ٹانگ کا ایکسرے کرایا جا رہا ہے، راجہ اظہر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تحریک انصاف کے ایک اور رکن اسمبلی گولی لگنے سے زخمی
Nov 05, 2022 | 16:59 PM