ایک نیوز نیوز :پاکستان کی خواتین کرکٹ نے آئیر لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کو 107 رنز سے شکست دےدی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بنائے۔میچ میں سدرہ امین اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ کیلئے 221 رنز جوڑے، سدرہ امین نے شاندار 176 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 20 چوکے شامل تھے،جبکہ منیبہ علی نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے شاندار رنز107 رنز کئے۔
336 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم 207 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے3، فاطمہ ثناء اور مشرا سندھو نے 2 ، 2 جبکہ عالیہ ریاض اور کائنات امتیاز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ آئرلینڈ کی جانب سے کپتان لورا ڈیلانے نے 69 رنز اسکور کئے، پاکستان نے جیت کا جشن خوب منایا۔تین میچز کی سیریز میں پاکستان نے 0۔1 صفر سے برتری حاصل کرلی، سیریز کا دوسرا میچ اتوار کے روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح
Nov 05, 2022 | 00:04 AM