اداکارہ زیبا بختیار 5 نومبر 1962 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں، وہ سابق اٹارنی جنرل یحییٰ بختیار مرحوم کی صاحبزادی ہیں. زیبا بختیار نے پاکستان کے ساتھ بیرون ملک سے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور بعدازاں وہ شوبز کی دنیا میں آگئیں، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل انار کلی سے کیا اور ناطرین کی بھرپور توجہ حاصل کی.
زیبا بختیار کی جاندار اداکاری کو دیکھتے ہوئے بھارتی پروڈیوسر اور ہدایتکاررندھیر کپور نے انہیں اپنی فلم ’’حنا ‘‘میں کاسٹ کیا ۔بعدازاں اُنہوں نے پاکستانی فلم ’’سرگم ‘‘میں بھی کام کیا .
سرگرم زیبا بختیار کی زندگی میں اہم ثابت ہوئی کیونکہ فلم کی نمائش کے بعد اُنہوں نے اسی فلم کے ہیرو عدنان سمیع سے شادی کر لی جو بدقسمتی سے زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی.
ان کی قابل ذکر فلموں میں دیش واسی ، محبت کی آرزو، سرگم ، قید اور بابو شامل ہیں۔پاکستانی فلم سرگم میں عمدہ اداکاری پر اُنہیں نگار فلم ایوارڈ سےبھی نوازا گیا ۔