ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک نے پولیس لائن شہداء ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کے پی کے سے براستہ ڈیرہ غازی خان پنجاب منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے. ملزم گل محمد گاڑی کے خفیہ خانوں میں ڈھائی من چرس چھپا کر پنجاب کے شہر فیصل آباد سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا .
پولیس کو خفیہ ذرائع سے یہ اطلاع موصول ہوئی تو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے. ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے .جبکہ پکڑی جانے والی منشیات کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی جا رہی ہے.
ڈی پی او عمر سعید ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ،ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اورہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس بین الصوبائی سمگلر کے دیگر تمام ارکان کو بھی گرفتار کیا جا سکے، جس کے لیے ہم ٹیم تیار کررہے ہیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔