گندم درآمد سکینڈل :انکوائری کمیٹی کے سامنے اعداد و شمار پیش

May 05, 2024 | 18:10 PM

ایک نیوز :گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کا معاملے پر انکوائری کمیٹی کے سامنے  اعدادوشمار پیش کردیئے گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیٹی کو بتایا گیا کہ گندم روس یوکرائن سمیت دیگر ممالک سے بھی درآمد کی گئی۔درآمد کنندگان کی فہرست بھی کمیٹی میں پیش۔وزیراعظم  شہبازشریف کو گندم درآمدگی تحقیقات سے آگاہ رکھا جارہا ہے۔

 سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکریٹری خوراک نے اب تک کی  تحقیقات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا،رپورٹ کے مطابق اگست 2023 سے مارچ 2024 تک 330 ارب روپے کی گندم درآمد ہوئی،پی ڈی ایم گورنمنٹ نے جولائی 2023 میں گندم درآمدگی سے متعلق فیصلہ معلق رکھا تھا،نگران حکومت کے دور میں 250 ارب کی لاگت کی 28 لاکھ  میٹرک ٹن درامد گندم پاکستان لنگراندازہوئی،موجودہ حکومت میں 80 ارب کی لاگت کی 7 لاکھ میٹرک ٹن درامد گندم پاکستان پہنچی۔

رپورٹ کے مطا بق مجموعی طور پر پاکستان سے گندم درآمد گی کیلئے ایک ارب10 کروڑ ڈالرپاکستان سے باہر گئے،اکتوبر 2024 میں ساڑھے 4 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن گندم درامد کی گئی،نومبر 2023 میں پانچ لاکھ میٹرک  ٹن گندم درآمد کی گئی،ساڑھے3 لاکھ 35 ہزارمیٹرک ٹن گندم دسمبر 2023 میں درآمد کی گئی،جنوری 2024 میں سات لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی،فروری 2024 میں ساڑھے 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گندم کے 70جہاز6 ممالک سے درآمد کئے گئے،پہلا جہاز پچھلے سال 20ستمبر کو اور آخری جہاز 31 مارچ رواں سال پاکستان پہنچا،باہر سے گندم  280 سے 295 ڈالرز پرمیٹرک ٹن درآمد کی گئی،وزارت خزانہ نے نجی شعبہ کے ذریعے صرف دس لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔

مزیدخبریں