ایک نیوز:آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت میں شمولیت کی پیشکش پر پیپلز پارٹی کی وفاقی میں شمولیت پر 8 وفاقی وزارتیں ملنے کا قوی امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی پیپلز پارٹی کو دی جائیگی۔ بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد ہونگی۔صدرمملکت، چیئرمین سینٹ کے بعد پی پی پی کو دواور اہم آئینی عہدے گورنرز کی صورت میں مل چکے۔
پیپلز پارٹی کی سی ای سی اجلاس یا پھر ممبران کو نسل سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گی۔کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیاجائیگا۔