حماس نے جنگ بندی معاہدے کی ضمانت مانگ لی

May 05, 2024 | 15:50 PM

ویب ڈیسک: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اُنہیں رفح پر اسرائیلی حملے رُکوانے کیلئے امریکا کی ضمانت درکار ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے سینئر ترجمان اسامہ حمدان نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے کسی معاہدے پر رضامند ہونے کے لیے ان کی تنظیم کو امریکا کی طرف سے اس بات کی ضمانت درکار ہے کہ اسرائیلی افواج رفح پر زمینی حملہ نہیں کریں گی۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ ہم ابھی بھی مکمل جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کے مسائل پر بات کررہے ہیں جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہمارے خلاف بیان دے رہے ہیں۔
حماس ترجمان نے کہا کہ بدقسمتی سے، نیتن یاہو نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے باوجود بھی رفح میں حملے جاری رکھیں گے جس کا مطلب ہے کہ کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں