تاجردوست سکیم،ایف بی آر کا ازخوددکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

May 05, 2024 | 14:55 PM

ایک نیوز:تاجردوست سکیم کے تحت ایف بی آر نے دکانداروں کے تعاون نہ کرنےپرازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ملک بھر میں کروڑوں تاجر ایک روپیہ بھی براہ راست ٹیکس ادا نہیں کرتے۔تاجروں کی دوست سکیم میں رجسٹریشن کیلئے ملک بھر میں سروے کئے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق رجسٹریشن اور ٹیکس نیٹ ورک میں آنے کا خوف،تاجروں کا تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن سے مکمل گریز،کروڑوں تاجر ٹیکس نیٹ ورک سے باہر ہیں۔

ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم رجسٹریشن کی مہلت ختم۔سکیم کے تحت تاجروں کو خود رجسٹریشن کروانے کا موقع دیا گیا تھا۔ایف بی آر نے تاجر دوست سکیم کے تحت رجسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے رجسٹریشن کی چیکنگ اور موقع پر رجسٹریشن کرنے والی ٹیمیں کی تشکیل،خصوصی ٹیمیں متعلقہ شہروں میں فیلڈ وزٹ کریں گی۔رجسٹریشن نہ کروانے والوں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ،رجسٹریشن میں جتنی تاخیر اتنا بھاری جرمانہ ہوگا۔

تاجروں کو رجسٹریشن کے ذریعے انتہائی کم ٹیکس جمع کروا کر ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے کی پیشکش کی گئی تھی۔تاجروں نے رجسٹریشن اور ٹیکس نیٹ ورک میں آنے کے خوف سے رجسٹریشن نہ کروانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں