میڈیکل طلبہ سے لاکھوں روپے اضافی فیس وصولی کاانکشاف

میڈیکل طلبہ سے لاکھوں روپے اضافی فیس وصولی کاانکشاف
کیپشن: میڈیکل طلبہ سے لاکھوں روپے اضافی فیس وصولی کاانکشاف

ایک نیوز:میڈیکل طلبہ سے پی ایم ڈی سی کی اجازت کے بغیر ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں روپے اضافی فیس وصولی کا انکشاف  سامنے آگیا۔

پی ایم ڈی سی کے اعلامیہ میں بھی میڈیکل طلبہ سے فیسوں کی زائد وصولی پر نوٹس بھی کارگرثابت نہ ہوسکا۔میڈیکل کالجزکی فیسز میں اضافہ ،طلبہ پر ہزاروں نہیں لاکھوں کا بوجھ ڈال دیاگیا۔میڈیکل کی تعلیم اب حاصل کرنا  اوربھی مشکل ہوگیا ہے ۔

میڈیکل کالجزنے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی اجازت کے بغیر فیسوں میں اضافہ کردیا ۔ کالجز میں کوئی 12 تو کہیں 18 تو کچھ 28 لاکھ تک سالانہ فیس وصول کررہے ہیں ۔

پی ایم ڈی سی حکام نے طلباء کی شکایت پر کمیٹی تو تشکیل دے دی تاہم معاملے کا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔وزارت تعلیم اور پی ایم ڈی سی کی جانب اضافی فیسوں کی وصولی  کا معاملہ دبانا طلبہ کیلئے میڈیکل تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔

نجی میڈیکل کالجز کی طرف سے از خود بڑھائی گئی فیسوں کا ایم بی بی ایس کے ایک طالب علم پر 5 سال میں تقریبا 45 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے تک اضافی بوجھ پڑے گا۔

سابق نگران وزیرصحت ندیم جان بھی اعتراف کر چکے کہ فیسوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔

ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق اضافی فیسوں کے معاملے  کمیٹی بنا دی گئی ہے۔