ایک نیوز:وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زینگ جیان بینگ کی ملاقات،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے زینگ جیان بینگ سے ملاقات میں چین کے بنیادی ترجیہات پر پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا ۔اقتصادی تعاون کے ذریعے باہمی پیداواری تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
وائس چیئرمین ژینگ جیان بینگ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی توثیق کی۔ پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے درمیان گہرے تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سی پیک کے مصوبوں کو مکمل کرنے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے اس تعاون کو مزید اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وائس چیئرمین ژینگ نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔باہمی امن اور خوشحالی کے لیے بات چیت اور افہام و تفہیم کی اہمیت پر زور دیا۔