لاہور راوی جیپ ریلی کا انعقاد

May 05, 2024 | 12:48 PM

ایک نیوز: ٹی ڈی سی پی اور روڈاکے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور میں " لاہور راوی جیپ ریلی کا انعقاد  کیاگیا۔

ترجمان روڈ  کے مطابق ریلی کا روٹ لاہور راوی پل سے سیالکوٹ موٹروے کی طرف   ہے۔ ریلی کا ٹریک تقریبا ً 35 کلومیٹر طویل ،ریلی میں60کے قریب ڈرائیورز شریک ، جن میں خواتین ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔ لاہور میں پہلی بار ڈرٹ بائیک،سٹریٹ بائیک اور ٹرک ریس کی کیٹیگریز میں ریس ہو  ر ہی ہے ۔اختتامی تقریب آج شام کو  لاہور فورٹ میں ہوگی۔

ترجمان محکمہ سیاحت کے مطابق  یہ ایک ایسا کھیل ہے جو پاکستان میں بے حد مقبول ہے۔ ٹی ڈی سی پی موٹر سپورٹس میں اولین درجہ رکھتا ہے،جس نے مختلف ریلیوں میں 500 کلومیٹر تک کا ٹریک کور کیا ہے۔

مزیدخبریں