ایک نیوز:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاقومی ٹیم کےاعزاز میں ظہرانہ،ورلڈ کپ جیتنے پرہرکھلاڑی کو1لاکھ ڈالر انعام دینےکااعلان بھی کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹریننگ سیشن کے اختتام پر قومی کرکٹرز سے ملاقات کی ۔
محسن نقوی کا کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں اوربھرپورمقابلہ کریں۔میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے۔جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی۔ کسی کی پرواہ نہ کریں۔صرف پاکستان کے لئے کھیلیں ۔میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں۔ انشاللہ فتح قدم چومے گی۔
چیئرمین پی سی بی کاکہنا تھا کہ تمام کھلاڑی متحد ہیں ۔شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے۔ قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں۔ آپ نے پورا اترنا ہے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی 20میچوں میں 3000 رنز اورنسیم شاہ کو ٹی20میچوں میں 100وکٹیں مکمل کرنے پرخصوصی گرین شرٹ دی۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔