ایک نیوز:قراقرم ہائی وے پرحادثات پرقابوپانےکیلئےوزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم شہبازشریف کومراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبرخان نے لکھا کہ قراقرم ہائی وے پر ٹریفک حادثات میں قابو پانے کیلئے موٹر وے پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔چلاس کے قریب المناک ٹریفک حادثے کی شفاف تحقیقات کے احکامات دیئے ہیں۔ حقائق کی روشنی میں مستقبل میں ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔قراقرم ہائی وے میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہورہا ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کاکہنا ہے کہ حادثات کے باعث گلگت بلتستان میں سیاحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔قرقرام ہائی وے پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے موٹر وے پولیس کی تعیناتی لازمی ہے۔