گندم خریداری کیلئے حکومتی پالیسی مسلسل تاخیرکاشکار

May 05, 2024 | 11:19 AM

ایک نیوز:پنجاب حکومت کی گندم کی خریداری کے حوالے سے حتمی پالیسی مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین گندم خریداری  کی بحرانی کیفیت سے نپٹنے کے لئے خود میدان میں موجود،وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اس حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد کیا  تھا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے موجودہ ذخائر، گندم کی درآمد اور دیگر معاملات پر 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی ۔

 وزیر اعظم شہبازشریف نے وفاقی سطح پر گندم کی خریداری کے حوالے سے افسران کو خود نگرانی کرنی کی ہدایت کی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی گندم خریداری بحران سے نمٹنے کے لئے میدان میں ہیں۔قائد نواز شریف نے گندم کے معاملے پر اجلاسوں میں شرکت کی اور ہدایات دیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق گندم بحران پر وزیراعظم شہباز شریف کی جلد ہی نواز شریف سے ملاقات ہوگی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی بھی شرکت بھی متوقع ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف قائد نواز شریف کو پنجاب سمیت ملک بھر میں گندم کے موجودہ ذخائر اور گندم خریداری کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر اعتماد میں لیں گے۔پنجاب میں گندم خریداری کے حوالے سے صوبائی حکومتی پالیسی کا حتمی اعلان قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں