گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی 

May 05, 2024 | 10:35 AM

ایک نیوز :نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی کے رہنما نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آج شام چھ بجے حلف اٹھانا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد خان نے نئے گورنر سے عہدے کا حلف لینا تھا۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرضیٰ کاکہنا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر نئے گورنر کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی ہے ۔تقریب حلف برداری 7 مئی شام چھ بجے ہوگی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق   گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے سعودی عرب دورہ کے باعث تقریب حلف برداری کو ملتوی کیاگیا۔گورنر پنجاب بلیغ الراحمان گورنر کی حیثیت سے سعودی دورہ پر ہیں۔مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے نامزد گورنر کی تقریب حلف برداری ملتوی کی درخواست کی۔

مزیدخبریں