فیصل آباد، زہر خورانی کے باعث ماں اور 4بچیاں جاں بحق

May 05, 2024 | 00:55 AM

ویب ڈیسک:فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں زہر خورانی کے باعث ماں اور چار بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔

تھانہ گڑھ کےگاؤں  کلیانوالہ میں  افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جہاں مظہر حسین نامی شخص کی بیوی شمیم بی بی اور چار بیٹیوں کی زہر خورانی کے باعث طبعیت خراب ہوئی اور منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہو گئی۔ اس دوران آٹھ سالہ مسکان کی موت واقع ہو گئی تو لواحقین انہیں پرائیویٹ کار ساہیوال ہسپتال لے گئے ۔شمیم بی بی  اور اس کی تین بیٹیاں 5سالہ رخسانہ،4سالہ اقصیٰ اور 3سالہ فرزانہ ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔

 لواحقین کے مطابق اب نے مقامی پنسار سے پھکی لے کر کھائی تھی 

 لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ مقامی پنسار سے پھکی لے کر کھائی تھی۔ جس کی وجہ سے طبعیت زیادہ بگڑ گئی۔

آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد نے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پولیس کے اعلی افسران نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دئیے ہیں۔

مزیدخبریں