ایک نیوز :ترکیہ کے شہر انقرہ میں بلیک سی اکنامک کوپریشن کے 61 ویں جنرل اسمبلی کے دوران روس اور یوکرین کے ترجمان آپس میں لڑ پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ترکیہ کے شہر انقرہ میں بلیک سی اکنامک کوپریشن کے 61 ویں جنرل اسمبلی کے دوران ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ویڈیو میں یوکرین کے ترجمان کو اسٹیج پر جھنڈا لہراتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس دوران روس کے سینئر ترجمان اسٹیج پر آکر یوکرین کے رکن پارلیمان ( ایم پی ) اولکسینڈر میریکووسکی سے جھنڈا چھین لیتے ہیں۔
Ukraine/Russia fight over flag after Ukrainian delegates tried to disrupt Russian delegation's speech at PABSEC summit in Ankara, Turkey pic.twitter.com/ZmWT0Zz7WO
— AA (@AaAa97292919) May 5, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی ترجمان کے جھنڈا چھیننے کے بعد یوکرین کے ایم پی نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے انھوں نے دوتین مکے جڑ دیے، تاہم وہاں موجود افراد نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو علیحدہ کردیا۔
بعد ازاں اولکسینڈر میریکووسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی یہ واقعی اس مکے کے لائق تھے۔